Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

یکطرفہ احتساب کامیاب نہیں ہوسکتا، گورنر پنجاب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ یکطرفہ احتساب کامیاب نہیں ہوسکتا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ احتساب کسی تفریق کے بغیر بلاامتیاز ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ قوم متفق ہے کہ کرپشن نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے، احتساب کا عمل جاری رہنا چاہیے۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومت، اپوزیشن سے قومی احتساب بیورو (نیب) سمیت تمام ایشوز پر بات کرنے کو تیار ہیں۔برکی روڈ پر ایک نجی کالج کے دورے کےموقع پر میڈیا سے گفتگو میں چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اپوزیشن میں کوئی تحریک تو کوئی مزاحمت چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ اپوزیشن کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونا مشکل ہے، اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لیے حکومت ہر وقت تیار ہے۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ عوام نے 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے پی ٹی آئی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) قوانین کو نیب سے جوڑنا ملکی مفاد میں نہیں ہے۔چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر علما مبارک باد کے مستحق ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.