Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پرویز الہٰی کا اعجاز شاہ کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے ان کے بھائی طارق شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی اور ایم این اے چودھری مونس الہٰی وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان کے بھائی طارق شاہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.