Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

قومی دولت لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب ہوگا، پرویز خٹک

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے قومی دولت لوٹی ہے اُن کے ساتھ پائی پائی کا حساب ہوگا۔ اپوزیشن اپنے کرپٹ قائدین کو بچانے کے لیے واویلا کرنا چھوڑ دے۔

نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کرپشن کے خلاف ہیں، وہ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی کو این آر او دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے قانون ساز ی کرکے ملک کو گرے لسٹ سے نکالنا چاہتی ہے، اپوزیشن کو بھی چاہیے کہ وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کا ساتھ دے تاکہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے میں مدد ملے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ جن لوگوں نے قومی دولت لوٹی ہے، ان کیساتھ پائی پائی کا حساب ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.