Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آلو، پیاز، ٹماٹر، دالوں اور خشک دودھ سمیت 12 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملتان : ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ آلو، پیاز، ٹماٹر، دالوں اور خشک دودھ سمیت 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،آٹا، چینی، چکن، انڈہ، دودھ، دہی، گھی کے ریٹ نیچے آگئے، 28 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، 27 اگست کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح 8.39 فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح منفی 0.14 فیصد زیادہ رہی۔ ملک کے 17 بڑے شہروں سے 51 اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 28 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اس ہفتہ کے دوران ملک میں ٹماٹر، پیاز، دال مسور، چاول اری 6/9، آلو، گڑ، دال چنا، دال ماش، کوکنگ آئل، دال مونگ، خشک دودھ اور بیف کی قیمتوں میں اضافہ، چکن (زندہ)، ایل پی جی (سلنڈر)، کیلا، لہسن، چینی، آٹا، انڈہ (فارمی)، دہی، دودھ (تازہ)، گھی (کھلا)، ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں کمی جبکہ الیکٹرک چارجز، چائے کا کپ، جارجٹ، چاول باسمتی (ٹوٹا)، واشنگ سوپ، ڈبل روٹی، مٹن، ماچس، بیف پلیٹ، خوردنی تیل، دال پلیٹ، آگ جلانے والی لکڑی، سگریٹ، لان (کپڑا)، موٹا لٹھا، نمک، سرخ مرچ (پسی ہوئی)، صابن، ہائی سپیڈ ڈیزل، پیٹرول، چائے، انرجی سیور، گندم، مٹی کا تیل، سینڈل، چپل، گیس چارجز ، لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.