Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فرانس سمیت یورپی ممالک میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

فرانس سمیت یورپی ممالک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگاجس نے فرانس حکومت کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، کورونا وائرس کے تیزی سے دوبارہ پھیلاؤ پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں ۔

فرانس میں کورونا وائرس کے مزید 7 ہزار 379 کیسز رپورٹ ہوئےہیں جبکہ گزشتہ روز 6 ہزار 111 متاثرین سامنے آئے تھے۔

فرانس میں اس سے قبل 31 مارچ کو سب سے زیادہ 7 ہزار 578 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جو ایک دن میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز تھے۔

نئے کیسز کے بعد فرانس میں مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 67 ہزار 77 ہوگئی ہے جبکہ مزید 20 افراد کی اموات ہوئی ہیں ، اس طرح مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 596 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 45 لاکھ سے تجاوز کرگئی، ادھر کینیڈین معیشت کو بھی دوسری سہ ماہی میں دھچکا لگا ہے۔

تفصیلات کےمطابق کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 8 لاکھ 32 ہزار 336 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 45 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

فرانس کے علاوہ اٹلی اور اسپین میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ کورونا وائرس کے باعث ان ممالک کی معیشت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

یورپ میں تیزی کے ساتھ کورونا میں اضافہ ہو رہا ہے، سوال یہ ہےکہ کیا اس اضافے کا سبب سیاح ہیں؟ مختلف آرا کے مطابق یورپ بھرمیں تیزی کے ساتھ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جبکہ کچھ ممالک بشمول اسپین، فرانس اور جرمنی میں تو ریکارڈ کیسز بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہےکہ یورپ میں سیاحوں کی آمد میں حالیہ اضافے کے باعث کورونا کیسز بھی بڑھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔فروری اور مارچ میں یورپ میں ہونے والے انفیکشن کےحوالےسے بین الاقوامی سفر بہت اہم تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.