Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

داتا گنج بخش کے مزار کو غسل دینے کی تقریب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور میں حضرت علی بن عثمان المعروف داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں مزار کوغسل دینے کی تقریب ہوئی۔

داتا گنج بخش رحمۃ اللّٰہ علیہ کے مزار کو عرقِ گلاب اور صندل سے غسل دی گیا، اس دوران درود شریف کا ورد جاری رہا۔

تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر اوقاف سعید الحسن، صوبائی وزیر اسلم اقبال و دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر قاری صداقت علی نے پُرسوز تلاوت کی اور معروف نعت خواں مرغوب ہمدانی اور سرور حسین نقشبندی نے سرور کونین حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

ختم شریف کے بعد فاتحہ خوانی ہوئی، اس موقع پر ملک اور قوم کے لیے دعا کی گئی، داتا صاحب کے عرس کی باقاعدہ تقریبات 5 ہفتے بعد شروع ہوں گی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب نے کہا کہ برِصغیر میں اسلام کا فروغ بزرگوں کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگلے ہفتے پنجاب سے مخیر حضرات امداد لے کر کراچی جائیں گے۔

چوہدری محمد سرور نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے بارے میں میڈیا بہتر جانتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے معاملے میں کوئی پریشانی ہوئی تو ذمے دار اپوزیشن ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.