Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے دس ہزار ملین ڈالر چاہئیں: ناصر حسین شاہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی:  صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں بہت کام ہوا ہے لیکن بہت زیادہ ابھی ضرورت ہے۔ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے دس ہزار ملین ڈالر (دس ارب ڈالر) چاہئیں۔۔

صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ شاہراہ فیصل پرپہلے بارش ہوتی تھی بند ہوجاتی تھی۔ شاہراہ فیصل پرکام کیا ہے تواب زیادہ دیرپانی نہیں رہتا۔ مزید کہا کہ کام کرنا چاہتے ہیں کچھ اسٹے آرڈرکی شکل میں بھی رکاوٹیں آجاتی ہے۔ بہت سارے علاقوں میں ترقیاتی کام کروائے گئے۔ کراچی کے پراجیکٹ کومکمل کریں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جتنے مسائل اس کے لیے بہت زیادہ وسائل چاہئیں۔ وزیراعظم عمران خان کوبھی اس بات کا احساس ہے۔ ورلڈبینک سے کراچی کے لیے ہی قرض لیا گیا ہے۔ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے دس ہزار ملین ڈالر چاہئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.