Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کاعاشورہ محروم کے موقع پر پیغام

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے عاشورہ محروم کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دسویں محرم کا دن اسلام کی تاریخ میں نہایت اہمیت کا حامل ہے. یہ دن ہمیں اس عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے جو حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں نے دین مبین اسلام کی عظمت اور حق کی سربلندی کیلئے پیش کی. انہوں نے کہا کہ یہ نواسہ رسول کا بےپناہ عزم، جذبہ حریت اور صبر و استقامت تھا جس نے یہ جرات بخشی جس کی وجہ سے انہوں نے باطل قوتوں کے سامنے سر جھکانے کی بجائے سر کٹانے کو ترجیح دی اور ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اسلام کے پرچم کو سربلند کر دیا. گورنر یاسین زئی نے کہا کہ یہ موقع ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ ہم حضرت امام حسین کی قائم کی ہوئی مثال سے نہ صرف سبق حاصل کریں بلکہ اس کو سمجھ کر اس پر صدق دل سے عمل بھی کریں. اس موقع پر تمام مسلمانوں کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ وہ ایک ملت واحدہ کی طرح متحد ہو کر اپنے فروعی اختلافات کو پس پشت ڈال کر دین مبین کے تحفظ اور اسلام کی ترقی کیلئے کام کریں گے اور اپنی صفوں میں مکمل اتحاد، اتفاق اور یگانگت قائم رکھیں گے. گورنر بلوچستان نے تمام مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ عاشورہ کے موقع پر شہادت حسین کی یاد منائیں اور مکمل امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھتے ہوئے یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں جو ان کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر کے اور منافرت پھیلا کر ہمارے باہمی اتحاد کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں.

Leave A Reply

Your email address will not be published.