Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

امام حسینؓ حق کی راہ میں جان دیکر سرخرو ہو گئے : وزیر اعلیٰ بلو چستان 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کوئٹہ( این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ ا±ن کے خاندان اوررفقاءکار کی دین اسلام کی بقاءاورسربلندی کیلئے دی جانے والی قربانیاں اسلام کا ایک روشن باب ہیں جنہیں رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیاجاسکتا ہے ان قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے اندر ایثار،قربانی،تحمل اوربرداشت کا جذبہ پیداکرتے ہوئے فرقہ ورانہ ہم آہنگی،بھائی چارے اوریکجہتی کے جذبات کو فروغ دیں اوراپنے قول وعمل سے خود کوبہترین مسلمان ثابت کریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے عاشورہ محرم کے موقع پر جاری گئے گئے اپنے ایک پیغام میں کیا،وزیراعلیٰ نے کہاکہ حضرت امام حسین ؑ اورا±نکے ساتھیوں نے عددی تعداد میں کم ہونے کے باوجود یذید کی طاقت کے سامنے سرنگوں ہونے سے انکار کیااورحق کی راہ میں جاں دینے کو ترجیح دی،یہ حق وباطل کی جنگ تھی جس میں فتح حق کی ہوئی شہدائے کربلا کی قربانیو ں کے نتیجے میں دین اسلام کی سربلندی ہوئی اورباطل قوتوں کو شکست کا سامناکرناپڑا، وزیراعلیٰ نے کہاکہ اسلام کی خاطر دی جانے والی یہ عظیم قربانیاں شدت و انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے ہمارے لئے مشعل راہ ہیں،ملک وقوم کو دہشت گردی اورشدت پسندانہ سوچ کی صورت میں درپیش چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمیں بھی اپنے اندرجذبہ حسینی پیداکرناہوگا۔وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں اتحاد بین المسلمین کوناگزیر قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں کفری قوتوں سے مقابلے کیلئے اپنی صفوں میں مکمل اتحاد برقراررکھناہوگا،اس حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علماءکرام کوبنیادی کرداراداکرتے ہوئے معاشرے کی صحیح سمت میں رہنمائی کرناہوگی،وزیراعلیٰ نے کورنا وائرس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ وائرس کے پھیلاو¿ پر قابو پانے کے باوجود خطرہ ابھی تک موجود ہے اس وقت ہمیں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد جاری رکھنے کی ضرورت ہے خاص طور پر عاشورہ محرم کے جلوسوں میں شرکاءزیادہ محتاط رہتے ہوئے ماسک کا استعمال ضرور کریں جلوسوں کے منتظمین اور عزاءدار تنظیمیں اس حوالے سے شرکاءکی رہنماءکریں وزیراعلیٰ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں سیدھے رستے پرچلنے کی توفیق عطافرمائے اورہمارے سینے ایمان کی روشنی سے منور کردے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.