Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 9 محرم الحرام عقیدت کے ساتھ منایا گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(آن لائن)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 9 محرم الحرام عقیدت کے ساتھ منایا گیا جبکہ شہر کے مختلف امام بارگاہوں میں شہدائے کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوس منعقد کئے گئے ،کوئٹہ میں نویں محرم الحرام کا شبیہ و ذوالجناح کا ماتمی جلوس میگانگی روڈ امام بارگاہ ناصرالعزا سے برآمدہوا جواپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ناصر العزا پر پہنچ کر اختتام پذیرہو گیا،صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور مچھ میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل رہی جبکہ اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نویں محرم الحرام کا شبیہ و ذوالجناح کا ماتمی جلوس میگانگی روڈ امام بارگاہ ناصرالعزا سے برآمدہوا جس میں شامل عزادار سینہ کوبی اور نوح خوانی کرتے رہے جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ناصر العزا پر پہنچ کر اختتام پذیرہو گیا،جلوس کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیںجلوس کے روٹ پردوکانیں اورکاروباری مراکزبند اور روٹ کو عام آمدورفت کیلئے رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کیا گیابلکہ جلوس سے قبل مقررہ راستوں کو سراغ رساں کتوں کے ذریعے کلئیر کیا گیا ،جلوس کی فضائی نگرانی جبکہ پولیس، ایف سی سمیت دیگر اداروں کے اہلکار بھی تعینات رہی سیکیورٹی پلان کے تحت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور مچھ میں ہفتہ کوصبح 9بجے سے رات 12بجے تک موبائل سروس معطل رہی ۔جلوس کی گزرگاہوں میں شربت کی سبیلیں لگائی گئی تھیں جبکہ ایس اوپیز کا خیال رکھتے ہوئے شرکا میں ماسک تقسیم کرنے کے ساتھ رضا کار اسپرے بھی کرتے رہے۔ساتویں محرل الحرام کے موقع پر کو ئٹہ میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظاما ت کئے گئے تھے ،جلوس کے روٹ کو جا نے والے تما م راستے سیل کئے گئے تھے بلکہ جلوس کے شرکا کا بھی جا مع تلا شی کے بعد جلوس میں شرکت کی اجازت دی گئی ۔بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داﺅد آغا کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں عالم اسلام کو اس بات پر فخر ہونا چاہئے کہ ہم افکار حسینی پر کار بند ہیں اسی میں ہی امت مسلمہ کی فلاح ہے ، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں صبر و تحمل اور امن و بھا ئی چا رے کا درس دیتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.