Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان میں یوم عاشور کے موقع پر فول پروف انتظامات مکمل 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کوئٹہ(آن لائن)ایڈیشنل انسپکٹرجنرل پولیس کوئٹہ عبد الرزاق چیمہ نے کہاہے کہ یوم عاشورہ کے جلوس کیلئے سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں ،پولیس اور لیویز کے 5ہزار اہلکار جبکہ ایف سی کے 2ہزار سے زائد اہلکاروں کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار سیکورٹی پر تعینات ہیں اس کے علاوہ پاک فوج کی 3بٹالین بھی اسٹینڈ بائے پر ہیں ،یوم عاشورہ کے جلوس کی روٹ میں آنے والی دکانوں ،مارکیٹوں ،پلازوں ،ہوٹلوں کو سیل کیاگیاہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگزیب بادینی ،ایف سی حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عبد الرزاق چیمہ نے کہاکہ یوم عاشورہ کے جلوس کے لئے سکیورٹی انتظامات شروع کر لئے گئے ہیں ، 10ویں محرم الحرام یوم عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی کے موثراقدامات کئے گئے اس دوران پولیس اور لیویز کے 5ہزار جبکہ ایف سی کے 2ہزار اہلکار کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار سیکورٹی پر مامور ہے ،انہوں نے کہاکہ پاک فوج کی تین بٹالین اسٹینڈ بائے ہو نگی ،جلوس کے راستے پر انے والی دکانوں اور ہوٹلوں کا سروے ایک ماہ قبل ہو چکا ہے ۔ایڈیشنل آئی جی نے کہاکہ دس محرم الحرام کے جلوس کے لئے ان دکانوں اور ہو ٹلوں کو سیل کیاجارہاہے ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر(ر) اورنگزیب بادینی نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا لیکن کرونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گاامن و امان کے تناظر میں دہشت گردی اور کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی ، حکومت محرم الحرام کے جلوس و مجالس کے حوالے سے سکیورٹی اور دیگر انتظامات فول پروف کئے گئے ہیں اس کے علاوہ مجالس اور جلوسوں کے اوقات کار میں شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اس سلسلے میں ایف سی، پولیس اور لیویز فورس اپنے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ دین اسلام سلامتی، امن، اخوت، روا داری اور باہمی احترام کا درس دیتا ہے محرم کے اےام میں مختلف مکتبہ فکر کے علماءکرام معاشرے میں مثبت روئیوں کے فروغ اور پرامن ماحول کی تشکیل کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرےں انہوں نے مزےدکہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بین المسلک اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے جس سے تحمل اور برداشت کا جذبہ پروان چڑھ سکے اجلاس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماءکرام نے حکومتی اقدامات اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.