Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان کو بچانے کیلئے کٹھ پتلی حکومت کا بوریہ بستر گول کرنا وقت کا تقاضا ہے: مولانا واسع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ مملکت پاکستان کو بچانے کیلئے کٹھ پتلی حکومت کا بوریہ بستر گول کرنا وقت کا تقاضا ہے، حکمرانوں نے اپنے دو سالہ دور اقتدار میں عوام کو ذلت رسوائی ،معیشت کی بربادی، بے روزگاری اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے، موجودہ نااہل حکومت کے خلاف تمام اپوزیشن کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ملک وقوم کے مفاد میں ہے اگر عمران نیازی کی حکومت مزید رہی تو دنیا کے نقشے پر پاکستان کمزور اور ناکام ریاست کے طور پر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا ۔ صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں جتنی اذیت ، ذلت اور رسوائی پاکستانی عوام کو دی گئی ہے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی حکمرانوں نے الیکشن سے قبل عوام کو سبز باغ دکھائے اور دعوﺅں کے وہ پل باندھے جو ان کے بس کی بات نہیں عوام کو پچھلے دو سالوں میں مہنگائی، بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں ملا 100 دن کے منصوبے سال کے منصوبوں میں تبدیل جبکہ 2 سال کا عرصہ گزر جانے کو ہے حکمرانوں کے کئے گئے وعدے آج بھی ادھورے خواب بن کر رہ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت تباہ کرکے رکھ دی گئی ملک کو بدنامی اور رسوائی کے علاہ کچھ نہیں دیا گیا، موجودہ نااہل حکومت کے خلاف تمام اپوزیشن کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ملک وقوم کے مفاد میں ہے اگر عمران نیازی کی حکومت مزید رہی تو دنیا کے نقشے پر پاکستان کمزور اور ناکام ریاست کے طور پر ہوگا جس کیلئے مملکت پاکستان کو بچانے کیلئے کٹھ پتلی حکومت کا بوریہ بستر گول کرنا وقت کا تقاضا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.