Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فوج صدارتی انتخاب میں کردار ادا نہیں کریگی، سربراہ امریکی فوج

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

امریکی جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف مارک ملی کا کہنا ہے کہ فوج امریکی صدارتی انتخاب میں اپنا کردار ادا نہیں کرے گی۔

یہ بات امریکی جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف مارک ملی نے امریکی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی نتائج سے پیدا شدہ کسی بھی قسم کے تنازعات کے حل میں بھی فوج مدد نہیں کرے گی۔

امریکی جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف مارک ملی نے امریکی ٹی وی کو بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں کانگریس اراکین کو آگاہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

امریکی جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف کا یہ مزید کہنا ہے کہ قانون کے تحت عدالتوں اور امریکی کانگریس کو مسئلے کا حل نکالنا ہوتا ہے فوج کو نہیں۔

مارک ملی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں دل کی گہرائی سے فوج کے غیر سیاسی ہونے کے اصول پر یقین رکھتا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.