Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کراچی کے شہری اذیت کا شکار ہیں، شاہ محمود

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا مرض کی شدت میں اب کمی واقع ہو رہی ہے، پڑوسی ممالک سے اعداد و شمار کا موازنہ کریں تو پاکستان بہت بہتر ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ملتان میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس اوپیز کو فالو کیا جائے، اس میں ہماری بہتری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں کی نوعیت غیرمعمولی ہے، کراچی کے شہری اذیت کا شکار ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کو انسانی تقاضوں کے مطابق پلاننگ کرکے پانی چھوڑنا چاہیے۔ بھارت پاکستان کو پریشان کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔ دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے معاملے پر بھی بھارت ایسا ہی کرے گا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ماہرین طب کی سفارش پر نواز شریف کو ان کی جان بچانے کے لئے باہر بھیجا گیا، اخلاقی جواز بنتا ہے کہ نوازشریف کو اب واپس آجانا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.