Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کاٹن زونز میں شدید با رشیں ، پیداوار میں ریکارڈ کمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: کاٹن زونز میں شدید بارشوں کے باعث کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار میں ریکارڈ کمی کے ساتھ درآمدی روئی بہت مہنگی ہونے کے باعث ٹیکسٹائل برآمدات متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔ چیئرمین کاٹن جنرز نے بتایا کہ سب سے زیادہ کپاس پیدا کرنے والے ضلع سانگھڑ اور سندھ کے اہم کاٹن زونز میر پور خاص،عمر کوٹ،حیدر آباد اور نواب شاہ پچھلے کئی روز سے شدید بارشوں کی زد میں ہیں اور اطلاعات کے مطابق ضلع سانگھڑ میں کپاس کی فصل15سے 20فیصد جبکہ دیگر متاثرہ اضلاع میں 20سے 25فیصد تک تباہ ہو گئی ہے اور مزید بارشوں کی صورت میں بچی ہوئی کپاس کی فصل مکمل تباہی کی طرف جا سکتی ہے ۔ کاٹن جننگ فیکٹریوں میں پیداواری عمل معطل ہونے سے پنجاب میں روئی کی قیمتوں میں ریکارڈ تیزی کا رجحان سامنے آیا ہے جس کے باعث روئی کی قیمتیں پچھلے چند روز کے دوران 300 روپے فی من اضافے کے ساتھ جاری سیزن کی نئی بلند ترین سطح9ہزار50روپے فی من تک پہنچ گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.