Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی ، حکومت گندم کی درآمد پر مجبور

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی : پاکستان گندم کی پیداوار میں دنیا میں8ویں نمبر پر ہے تاہم ملک سے گندم کی مبینہ اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے باعث عمومی طور پر ہر سال گندم کی قلت رہتی ہے اور اس سال بھی حکومت 14لاکھ ٹن سے زائد قلت کے باعث 15 لاکھ ٹن گندم کی در آمد پر مجبور ہوگئی ہے ،اس فیصلے کے مطابق گندم کی در آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن آف یونائیٹڈ اسٹیٹس کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں گندم کی پیداوار کے اعتبار سے چین سرفہرست ہے جہاں گندم کی سالانہ پیداوار 13کروڑ43لاکھ ٹن سے زائد ہے ،تاہم مقامی کھپت انتہائی زیادہ ہونے کے باعث چین گندم کا بر آمد کنندہ نہیں ہے ،پاکستان کا شمار گندم کی پیداوار کے اعتبار سے دنیا میں 8ویں نمبر پر ہوتا ہے جہاں سالانہ گندم کی اوسط پیداوار 2کروڑ66لاکھ ٹن سے زائد ہے ،تاہم ملک سے گندم کی مبینہ اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے باعث عمومی طور پر ہر سال گندم کی قلت رہتی ہے ،پاکستان میں گندم یوکرین سے در آمد کی جاتی ہے جو کہ دنیا میں گندم کا 9واں بڑا پیداواری اور 7واں بڑا بر آمد کنندہ ملک ہے ،بھارت دنیا میں گندم کی پیداوار کے لحا ظ سے 9کروڑ85لاکھ ٹن کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ، دنیا میں گندم کی پیداوار کے اعتبار سے دیگر بڑے ممالک میں روس، امریکا، فرانس، آسٹریلیا، کینیڈا اور جرمنی شامل ہیں جبکہ گندم کے بڑے بر آمدی ممالک میں روس، امریکا، کینیڈا، فرانس، ارجنٹائن، یوکرین ،رومانیہ ،آسٹریلیا،جرمنی اور قازقستان شامل ہیں ،گندم در آمد کرنے والے بڑے ممالک میں ترکی، مصر، اٹلی، فلپائن، انڈونیشیا، برازیل ، جاپان، الجزائر، نائیجیریا اور ہالینڈ شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.