کراچی: اسٹا ک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ملاجلارجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 25پوائنٹس کی کمی سے 41056 پوائنٹس پر بند ہوا،تاہم سرمائے کے حجم میں7ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سرمایہ کاروں کی جانب سے آئل اینڈ گیس، فوڈز، بینکنگ،سیمنٹ اور پاور سیکٹر میں حصص کی خرید و فروخت دیکھی گئی،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای30انڈیکس 44پوائنٹس کی کمی سے 17695اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30پوائنٹس کے اضافے سے 28807 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،سرمائے کا مجموعی حجم بڑھ کر 76 کھرب 10ارب روپے ہوگیا ،تاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کے دباؤ کے باعث کاروباری حجم میں کمی دیکھی گئی اور کاروباری حجم 30کروڑ سے زائد حصص کی کمی سے 54کروڑ کی سطح سے گر کر23کروڑ کی سطح پر آگیا،کولگیٹ پامولوکے حصص کی قیمت 223.14 روپے کے اضافے سے 3198.39 روپے اور فلپ مورس کے حصص کی قیمت 117.37 روپے کے اضافے سے 1682.37روپے رہی ۔
مشرق مزید