Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈالر کی قدر کم ،166کی سطح پر واپس،سونا200روپے مہنگا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی : مقامی مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان رہا ،ادھر فی تولہ سونا 200روپے مہنگا ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر85پیسے کی کمی سے 166.60روپے پر آ گیا، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر 168سے کم ہو کر167روپے پر آپہنچا، یورو 70پیسے کے اضافے سے 199.50روپے اور برطانوی پاؤنڈ 50پیسے کے اضافے سے 222روپے پر جا پہنچا ۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا41ڈالر کے اضافے سے 1961ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 200روپے کے اضافے سے ایک لاکھ16ہزار 700اور دس گرام 171روپے اضافے سے ایک لاکھ51ہزار روپے پر جاپہنچا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.