Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نیلم منیر قسمت پر یقین کے باوجود محنت کرنے کی قائل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ قسمت پر یقین ہے لیکن اس سے پہلے محنت کرنے کی قائل ہوں ، بڑی سکرین پر جب بھی اچھے کردار کی پیشکش ہوئی ضرور کام کروں گی ۔نیلم منیر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انسان کی زندگی میں قسمت کا بھی بڑاعمل دخل ہوتا ہے اورمیرا اس پر یقین ہے ، اس کے ساتھ ساتھ میں محنت اور لگن سے کام کرنے کی بھی قائل ہوں کیونکہ اس کا پھل آپ کوضرور ملتا ہے ۔ ایسا نہیں ہو نا چا ہئے کہ انسان محنت نہ کرے اور سب کچھ قسمت پر ڈال دے ۔انہوں نے کہا بڑی سکرین کا تجربہ کامیاب رہا تاہم معیار پر سمجھوتہ نہیں کروں گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.