لاہور: اداکارہ ثنا فخر نے کہا ہے کہ کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے معیاری سکرپٹ بنیاد ہوتا ہے ماضی کی سپر ہٹ فلموں کی کامیابی کی بڑی وجہ یہی تھی کہ انکے موضوعات انتہائی معیاری تھے ۔ ثنا نے ایک انٹر ویومیں کہا کہ اگرفلم کاموضوع دلچسپ اورلوگوں کواپنی جانب راغب کرنے والاہوتو کوئی وجہ نہیں کہ فلم کامیاب نہ ہو ۔اس کے ساتھ ساتھ موضوع کو نبھانے کے لئے بہترین اداکار وں کاچناؤ سونے پر سہاگہ کا کام کرتا ہے ۔ثنا نے کہا کہ عوام اچھی اور اصلاحی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں،ان کو سینماگھروں میں لانے کیلئے ان کی ڈیمانڈ پوری کرنا ہوگی۔
مشرق مزید