Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

واشنگٹن میں نسل پرستی کے خلاف ہزاروں افراد کا مارچ ,نعرے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن : امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں نسل پرستی کیخلاف گزشتہ روز بڑا مارچ ہوا جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے ۔ مارچ نسلی مساوات کے خلاف جدوجہد کے سرخیل مارٹن لوتھر کنگ کے 1963 کے تاریخی خطاب‘‘ آئی ہیوو اے ڈریم ’’کی 57 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا۔تاریخی خطاب کی سالگرہ ایسے وقت منائی گئی ہے جب امریکا میں نسل پرستی کے خلاف ایک بار پھر غم و غصے کی لہر ہے اور سفیدفاموں کی بالادستی کے خواہشمند سیاہ فاموں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ ہزاروں افراد نے پہلے رات گئے وائٹ ہاؤس کے قریب ریپبلکن پارٹی کے قومی کنونشن کے باہر نسلی امتیاز اور پولیس کی بربریت کیخلاف مظاہرہ کیا، اس دوران مقامی اور دیگر شہروں سے آئے گروپ بینراور پرچم لہراتے ہوئے مظاہرین میں شامل ہوتے گئے ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نسلی ناانصافی اور پولیس کی بربریت ختم کی جائے ۔اس موقع پر پولیس نے ‘‘تمام زندگیاں اہم ہیں’’کے نعرے لگا نے والے مظاہرین کے گروپ کووائٹ ہاؤس سے دور بھیج دیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.