Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شاداب خان نے ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرلی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  قومی لیگ سپنر شاداب خان نے ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرلی، انہوں نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں معین علی کو ٹھکانے لگا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

شاداب خان 7 ویں قومی باؤلر ہیں جنہوں نے انٹرنیشنل ٹی 20 میں 50 یا زائد وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجا م دیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ 97 وکٹیں شاہد آفریدی نے حاصل کی ہیں جبکہ عمر گل اور سعید اجمل 85، 85، محمد عامر 59، محمد حفیظ اور سہیل تنویر 54، 54 وکٹیں حاصل کر کے بالترتیب دوسرے سے چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ قومی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈ نگ کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16.1 اوورز میں 6 وکٹوں پر 131 رنز بنائے تھے کہ تیز بارش شروع ہوگئی جس کے بعد میچ مزید جاری رکھنا ممکن نہ ہوسکا۔

ٹام بینٹن نے 42 گیندوں پر 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ شاداب خان اور عماد وسیم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.