Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسلام آباد ہائی کورٹ کا ساڑھے پانچ ماہ بعد اسلام آباد کچہری کھولنے کا فیصلہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:  اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورونا لاک ڈاون سے بند اسلام آباد کچہری ساڑھے پانچ ماہ بعد کھولنے کا فیصلہ کرلیا، یکم ستمبر سے تمام کیسز کی معمول کے مطابق سماعت ہوگی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کرائسسز مینجمنٹ کمیٹی نے کورونا ایس او پیز کے ساتھ کچہری کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے کچہری کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق یکم ستمبر کو کورونا ایس او پیز کے ساتھ کچہری کھلی ہوگی۔

عدالتی ملازمین یکم ستمبر سے اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ اسلام آباد کچہری کو 18 مارچ کو ہائی کورٹ کمیٹی نے کورونا کی وجہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.