Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آئی ایم ایف ، ورلڈ بنک کا مفاد حکومت اور اپوزیشن کا ایجنڈا ، سراج الحق

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت اور اپوزیشن آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے مفادات کی تکمیل کے لیے ایک ہی ایجنڈے پر ہیں ۔ سابق حکمران پارٹیاں عوام کے ساتھ نہیں بلکہ ظالمانہ اقدامات میں حکومت کی دست راست بن گئی ہیں ۔ وزیراعظم کو وعدوں کی خلاف ورزی اور عوام کو بے وقوف بنانے پر قومی ایوارڈ ملنا چاہیے ۔ حکومت نے عوام کے مفاد کے لیے کوئی قانون سازی نہیں کی اور ایف اے ٹی ایف کے لیے ایک درجن بل پاس کروائے ۔امیر جماعت اسلامی نے چکدرہ ، باجوڑ ، ثمر باغ اور تیمرگرہ بازار کے مشترکہ اجلاس سے خطاب اور بلامبٹ میں جماعت اسلامی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وکلا نے جمہوریت اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کیا، ملک میں قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے لیے بار اور بینچ کے کردار سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ حکومتی پالیسیوں سے معیشت تباہ ہو چکی ہے ۔ نقیب اللہ محسود سمیت 400لوگوں کا قتل قانون کا منہ چڑا رہاہے ۔ ماڈل ٹاؤن ، سانحہ بلدیہ ٹاؤن اور سانحہ ساہیوال کے مجرم ابھی تک نہیں پکڑے جارہے ۔ انہوں نے کہاغربت ایسا اندھا کنواں ہے جس میں گرنے والے کی چیخوں کی آواز بھی باہر نہیں آتی ۔ حکومت کے پی کے کو بجلی کے منافع سے حصہ دیتی نہیں اور بجلی کے بل اتنے آتے ہیں کہ لوگوں کی قوت برداشت جواب دے گئی ہے ۔سراج الحق نے بارشوں سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکراچی کے حالات کی ذمہ دار وفاقی ، صوبائی اور شہری حکومتیں ہیں ۔انہوں نے جماعت اسلامی کے کارکنان اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کو ہدایت کی کہ بارشوں سے متاثرہ لوگوں کی مدد و خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.