Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بھارت: 1 روز میں 77 ہزار کورونا کیسز سامنے آئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بھارت میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس کے 77 ہزار 266 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد دنیا بھر کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت سے پہلے امریکا میں ایک ہی روزمیں 77 ہزار 2 سو 55 کیسز رپورٹ ہوئےتھے۔ جبکہ ملک  میں مزید ایک ہزار اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

اخبار کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 33 لاکھ 87ہزار 500 ہوگئی ہے۔

کورونا کیسز کے لحاظ سے امریکا اور بھارت کے بعد برازیل کا تیسرا نمبر ہے، اموات کے لحاظ سے امریکا، برازیل اور میکسیکو کے بعد بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن سے بھارت کو بدترین اقتصادی تباہی اور صنعتی بحران کا سامنا ہے۔

ماہرین کے اندازوں کے مطابق اپریل سے جون کے دوران بھارتی معیشت کو 20 فیصد نقصان ہوا۔ مارچ 2021 کے آخر میں جی ڈی پی پانچ اعشاریہ ایک فیصد تک سکڑنے کا امکان ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی نے سروے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ 1979 کے بعد سے بھارتی معیشت کی بدترین کارکردگی ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.