Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مکران میں بجلی کی عدم دستیابی پر وزیراعظم کو خط

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ  :  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مکران ڈویژن میں بجلی کی عدم دستیابی پر وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔وزیراعلیٰ جام کمال کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں ایرانی حکام سے بجلی کی فراہمی کا مسئلہ اٹھانے اور مکران ڈویژن کو نیشنل گریڈ سے منسلک کرنے کے لیے طریقہ کار بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بجلی کی عدم دستیابی پر بلوچستان کے ضلع کیچ میں شہریوں کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر مکران کے دفاتر پر دھاوا بھی بولا تھا۔مظاہرین کی جانب سے ضلع کیچ میں بجلی کے بحران کا مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.