Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اگلے 10 دن تک لوڈشیڈنگ میں کمی آجائے گی : خرم دستگیر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث 5 ہزار 739 میگاواٹ بجلی پیدا نہیں ہو رہی، اگلے 10 دن تک لوڈشیڈنگ میں کمی آجائے گی۔

وفاقی وزیر خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں اس وقت بجلی کا بحران ہے، بجلی بحران کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، بعض دیہی علاقوں میں بہت زیادہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، پہلا الیکٹڈ انجینئرہوں جسے وزارت توانائی میں کام کرنے کا موقع ملا، آر ایل این جی ملنا شروع ہو جائے گی جس سے حالات بہتر ہوں گے، فرنس آئل ملنا شروع ہو جائے گا جس سے بہتری آئے گی۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پورٹ قاسم کا پلانٹ پرسوں سے کام شروع کر دے گا، گرمی کی وجہ سے اضافی طلب پیدا ہوئی ہے، پن بجلی گھروں کو بتدریج بحال کیا جا رہا ہے، بجلی بحران کی مکمل ذمہ داری سابق حکومت پر ہے، پیداواری صلاحیت کا نہیں، ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث بحران ہے، موسم سرمامیں گیس کا چیلنج آئے گا، نمٹنے کی تیاری شروع کر دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.