لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت انسداد کورونا کابینہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اجلاس جاری ہے جس میں کورونا کی تیسری لہر سے متعلق محکمہ صحت کے حکام نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں کورونا ایس او پیز کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ این سی او سی کے فیصلوں پر عمل کرایا جائے۔
ادھر لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن کی سفارشات تیار کر لی گئیں۔ جس میں کاروباری مراکز، شادی ہالز، ریسٹورنٹس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کی تجویز دی گئی، عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے مزید اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔