Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان بھر میں زمینداری کا شعبہ تباہی سے دوچار ہیں، ثناء بلوچ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہاہے کہ صوبے میں فصلیں تباہ،بجلی کی بندش سے زراعت کا شعبہ مشکلات سے دوچار ہیں،صوبائی حکومت محکمہ کیسکو کی اربوں روپے کی مقروض ہے،اسمبلی فلور پر یقین دہانی کے باوجود کیسکو کو فنڈز جاری نہیں کئے گئے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔ ثناء بلوچ نے کہاکہ بلوچستان بھر میں زمینداری کا شعبہ تباہی سے دوچار ہیں بجلی کی بندش سے زراعت کے شعبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے خشک سالی کا سایہ بھی منڈلانے لگا ہے،انہوں نے کہاکہ اسمبلی فلور پر جب اس سلسلے میں آواز بلند کی گئی تو حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی لیکن اس کے باوجود صوبائی حکومت کیسکو کی اربوں روپے کا مقروض ہے اسمبلی میں وعدے کرنے اور یقین دہانی کرانے کے باوجود حکومت کی جانب سے فنڈز جاری نہیں کئے جارہے،ترقی کے دعویدار حکومت میں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.