Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جب وزیراعظم، وفاقی وزرا ماسک نہیں پہن رہے تو عام آدمی کیا کریگا: مرتضیٰ وہاب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی :  مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سازش نہیں حقیقت ہے، جب وزیراعظم، وفاقی وزرا ماسک نہیں پہن رہے تو عام آدمی کیا کرے گا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 13 ماہ بعد کورونا سے محفوظ رہنے کا کہہ رہے ہیں، آج جب وزیراعظم خود تکلیف سے گزرے تو لوگوں کو تلقین کر رہے ہیں، جب سندھ حکومت ایس او پیز پر عمل کا کہتی تھی تو کپتان مذاق اڑاتے تھے، تیرہ ماہ بعد حقیقت کا اعتراف کرنے پر یہی کہہ سکتے ہیں دیر آید خوش آئند ہے، وفاق کہتا تھا کہ سندھ حکومت معیشت تباہ کر رہی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کہتے تھے سندھ حکومت معیشت، روزگار کیخلاف سازش کر رہی ہے، کورونا مثبت والے گھر سے باہر نکل کر اپنے دوست اور گھر والوں کا نقصان کر رہے ہیں، لوگ ویکسین ضرور لگوائیں، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم 4 اپریل تک جاری رہےگی، گزشتہ سال جولائی سے اب تک پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.