Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کشمیر پریمیر لیگ ٹرائلز، 60 باصلاحیت مقامی نوجوان کرکٹرز منتخب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مظفرآباد : کشمیر پریمیر لیگ کا جنون عروج پر پہنچ گیا ،کشمیر کا مقامی ٹیلنٹ صلاحیتیں دکھانے بڑی تعداد میں مظفرآباد اسٹیڈیم پہنچا۔ عمران فرحت کی سربراہی میں تین رکنی پینل نے 60 باصلاحیت نوجوان کرکٹرز منتخب کر لیے۔

مظفر آباد میں ہونے والے کے پی ایل ٹرائلز میں سینکڑوں کرکٹرز نے شرکت کی، کے پی ایل انتظامیہ ان ٹرائلز اور ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو ڈرافٹ میں شامل کرے گی۔ نوجوان ٹیلنٹ کو شاہد آفریدی،بابر اعظم سمیت قومی اسٹارز کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا۔

نوجوان کرکٹرز کے فائنل ٹرائلز ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نے لیے، عمران فرحت کا کہنا تھا کہ کشمیر میں موجود ٹیلنٹ حیران کن ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.