Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آمدن بڑھانے کیلئے ٹیکسز نظام میں خرابیوں کا خاتمہ ناگزیر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور  :  پاک ایران فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسز کی شرح بڑھا کر بھی ٹیکسز میں نمایاں اضافہ کرنے کے قابل نہیں ہو سکے گی،حکومتی آمدنی بڑھانے کیلئے ٹیکسز نظام کے لوپ ہولز کو ختم کیا جائے ،گزشتہ روز کراچی کے تاجروں کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کی بڑھو تری کیلئے سرمایہ کاروں کوسود مند ماحول مہیا کیا جائے تاکہ لوگوں کی آمدن بڑھے اور صنعتی پیداوار کی کھپت میں اضافہ ہو سکے ۔خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ محصولات میں اضافہ ضرور ہونا چاہیے تاکہ ملکی نظام چلانے اور ادائیگیوں کیلئے روپیہ فراہم کیا جا سکے مگر اس کیلئے ضروری یہ ہے کہ معیشت متحرک اور مضبوط ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ محصولات میں حکومت کو کم آمدنی والے طبقے یا معیشت کا پہیہ چلانے والے اداروں پر بوجھ ڈالنے کی بجائے ان شعبوں کی جانب توجہ کرنے کی ضرورت تھی جو ٹیکس چھپانے میں مشہور ہیں یا جن میں ٹیکسز کی شرح کو ریشنلائز کیا جا سکتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.