Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آئندہ بجٹ آئی ایم ایف کی شرائط پر بنے گا،اکانومی واچ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی( بزنس رپورٹر) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے آئندہ بجٹ مکمل طور پر ان کی خواہشات کے مطابق بنانے کی شرط قبول کر لی گئی ہے جس سے معیشت عوام اور کاروباری برادری بری طرح متاثر ہونگے،500 ملین ڈالر کے قرضے کے بدلے 700 ارب کے نئے ٹیکس عائد کیے جائیں گے ، بجلی کی مد میں عوام پر 900 ارب روپے کااضافی بوجھ ڈالا جائیگااور36 عددٹیکس مراعات واپس لی جائیں گی،اسکے علاوہ اسٹیٹ بینک کو ایسی آزادی دی جائے گی جس کا کسی دوسرے ملک میں تصور بھی محال ہے ۔گزشتہ روز انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو ضرورت سے زیادہ آزادی دینے سے حکومت اور بینک ایک پیج پر نہیں رہیں گے جس سے اختلافات جنم لینگے اور معیشت متاثر ہو گی،اس مسئلے پر پارلیمنٹ میں تفصیلی بحث ہونی چاہیے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.