Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شبیر اقبال کی قومی گالف چیمپئن شپ میںکامیابی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) شبیر اقبال نے رشید ڈی حبیب قومی گالف چیمپئن شپ جیت لی۔ کراچی گالف کلب پر ہونے والے ایونٹ کے چوتھے اور آخری روز بھی پاکستان نمبر و ن شبیر اقبال نے نہ صرف شاندار کھیل کی بدولت اپنی برتری قائم رکھی بلکہ تیرہ انڈر پار اسکور سے کامیابی یقینی بناکر سات لاکھ روپے کی انعامی رقم اور ٹرافی وصول کی۔ پاکستان ایئر فورس کے احمد بیگ نے دس انڈر پار کے ساتھ دوسری اور محمد اشفاق نے آٹھ انڈر پار اسکور کی بدولت تیسری پوزیشن حاصل کی۔ راولپنڈی کے محمد منیر چوتھے اور مطلوب احمد پانچویں نمبر پر رہے ۔ سینئر پروفیشنل کیٹگری میں 144 اسکور کے ساتھ طاہر نسیم اور عرفان محمود مشترکہ طور پر چیمپئن قرار پائے ۔ افتخار احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ جونیئر ز پروفیشنلز میں عبدالودود نے ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ محمد ثاقب دوسرے اور آکاش تیسرے نمبر پر رہے ۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی نے بطور مہمان خصوصی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپانسر شپ کے بغیر کھیلوں سمیت کسی بھی ایونٹ کا انعقاد بہت مشکل ہوتاہے ۔ پاکستان نیوی کھیلوں کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھے گی۔شبیر اقبال کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹورنامنٹ میں کامیابی کیلئے سخت محنت کی تھی جبکہ مختلف اداروں کو گالف کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.