Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بنگلہ دیش : مودی کا دورہ مہنگا پڑگیا، مظاہرے جاری، 3 ہلاک، مندروں، ٹرینوں پر حملے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈھاکہ :  بنگلہ دیش کوبھارتی وزیر اعظم مودی کا دورہ مہنگا پڑگیا،مودی کیخلاف تیسرے روز بھی مظاہروں کاسلسلہ جاری رہا، احتجاج کا دائرہ کار وسیع ہونے لگا،جھڑپوں اور شیلنگ سے 3 افرادہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔مودی کے خلاف تین روزہ احتجاج کے دوران مرنیوالوں کی تعداد14 ہوگئی۔اتوار کو حفاظت اسلام تنظیم کے کارکنوں نے ایک مدرسے پر حملے اور مودی کے دورے کیخلاف مظاہرے کیے ،سب سے زیادہ پرتشدد مظاہرے اور جھڑپیں براہمان باریا کے علاقے میں ہوئیں،جہاں اتوار کی شب 9بجے تک پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا،جھڑپوں کے دوران ایک 19سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔مظاہرین نے تھانے کونذر آتش کردیا،مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 35اہلکار زخمی ہوئے ،ساریل میں شدیدجھڑپوں کے د وران فائرنگ سے مزید2 افرادہلاک ہوگئے ۔ڈھاکہ سے چٹاگانگ جانیوالی ٹرین پر بھی مظاہرین نے حملہ کردیا جس سے 10 افراد زخمی ہوگئے ۔ٹرین بری طرح تباہ ہوگئی۔براہمان باریا کے علاقے میں مظاہرین نے متعدد سرکاری دفاتر بھی جلا دیئے ،علاقے میں موجود متعدد ہندو مندروں پر بھی حملے کیے گئے ،ڈھاکہ کے نواحی علاقے ناریان گنج میں 3ہزار سے زائد مظاہرین نے ڈھاکہ چٹاگانگ شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کروادی،مظاہرین نے مودی قاتل کے نعرے لگائے ۔اس موقع پر پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی جس سے 15 افراد زخمی ہوئے ۔ملک کے متعدد علاقوں میں جزوی ہڑتال رہی۔بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے مظاہرین کیخلاف کریک ڈائون کا اعلان کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.