Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

منی بجٹ منظور ہوا تو نیا سال قوم کیلئے مہنگائی کا بدترین سال بن جائے گا : شہباز شریف

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : شہباز شریف نے کہا ہے کہ منی بجٹ سے ملکی حالات بہتر ہونے کے بجائے بدترین ہو جائیں گے، منی بجٹ منظور ہوا تو نیا سال قوم کیلئے مہنگائی کا بدترین سال بن جائے گا۔

صدر مسلم لیگ ن و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہ کہ حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لئے پارلیمنٹ کو ربر سٹیمپ بنانا چاہتی ہے، خود تو عوامی نفرت کے سیلاب میں ڈوب چکی ہے، ملک کو آئی ایم ایف کے پنجرے میں قید نہ کرے، حکومتی کارکردگی دیکھ کر عوام کی اکثریت موجودہ ٹیم سے مکمل بیزار اور مایوس ہو چکی ہے جبکہ رواں سال میں حکومت کا صرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 39 روپے سے زائد اضافہ ظلم ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تین سال میں دواﺅں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا، حکومتی اعتراف سے عمران نیازی کے سستے پاکستان کی نفی ہوگئی، قومی اسمبلی میں چینی کی پیداوار میں کمی کا حکومتی اعتراف اس کے پہلے دعوؤں کی نفی ہے، گیس کی بندش سے 2 فیصد ٹیکسٹائل ملز کی بندش کا حکومتی اعتراف ہمارے خدشات کی تصدیق ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.