Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حلقہ انتخاب کے تمام اجتماعی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ، نور محمد دمڑ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

زیارت : بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع زیارت و ہرنائی عوام کے تمام اجتماعی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، ضلع ہرنائی و زیارت کے عوام ہمارے دور حکومت کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کیلئے اٹھائے اقدامات سے تبدیلی محسوس کررہے ہیں، دونوں اضلاع کی عوام کی فلاح و بہبود کے وفاقی پی ایس ڈی پی میں اربوں کے ترقیاتی منصوبوں کرائے ہے کوئٹہ ہرنائی تا کچ موڑ اور ہرنائی سنجاوی کے دونوں قومی شاہراہوں کی تعمیرکاکام شروع ہوچکا ہے جبکہ زیارت تا خانی بابا کراس اور سنجاوی تا زیارت روڈ کا بھی جلد ٹینڈرنگ کا عمل مکمل ہوکر کام کاآغاز ہوجائے گا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے دونوں اضلاع ترقی کی راہ پرگامزن ہونگے،ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ زیارت کے دوران وزیراعلیٰ ہاوس زیارت میں ہرنائی زیارت سنجاوی کے پارٹی عہدیداروں، کارکنوں اور قبائلی معتبرین کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی رہنماء عمران دوتانی، شیرباز ترین، ڈاکٹر عزیز جعفر، عمران زیارتوال، و ضلع زیارت کے ضلعی آفیسران بھی موجود تھے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ زیارت وہرنائی کی پسماندگی کی ذمہ دار قوم پرست و مذہب پرست جماعتیں ہیں جنہوں نے اپنے دوراقتدار میں عوامی مسائل حل کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے دونوں اضلاع کے عوام گوناگوں مسائل سے دوچار ہیں، دونوں اضلاع کی ترقی وخوشحالی کیلئے کوشاں ہیں، عوام نے جس اعتماد کااظہار کیاہے اسے ٹھیس نہیں پہنچائیں گے،اور عوامی اعتمادپر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میں نے انتخابی مہم میں حلقے کے عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں عملی جامعہ پہنانے کی بھرپورکوشش کررہاہوں اور اپنے عوام سے کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد ہورہاہے عوام تبدیلی محسوس کررہے ہیں میرے دور میں جتنے ترقیاتی منصوبے منظور ہوئے ہے اور جتنے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار دیا ہے ماضی میں انکا مثال ہی نہیں ملتا ہے پارٹی عہدیداروں نے ملاقات کے دوران اپنے مسائل کے حوالے سے صوبائی وزیرکو آگاہ کیا گیا صوبائی وزیر نے پارٹی کارکنوں عہدیداروں سپورٹروں کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.