Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعلیٰ پنجاب سے شفقت محمود کی ملاقات، تنظیمی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وفاقی وزیر تعلیم و پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود نے ملاقات کی، جس میں تنظیمی امور، سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شفقت محمود کو تحریک انصاف پنجاب کا صدر بننے پر مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر تعلیم نے عبدالستار ایدھی انڈر پاس کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا عبدالستار ایدھی انڈر پاس سے لاکھوں شہریوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی، یہ منصوبہ لاہور کے شہریوں کیلئے ایک تحفہ ہے، منصوبوں میں لوٹ مار کے کلچر کو دفن کر کے شفافیت کو فروغ دیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور کی تعمیرو ترقی کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، ان منصوبوں میں کروڑوں روپے کی بچت کر کے نئی مثال قائم کی ہے، لاہور کے شہریوں کیلئے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کا پراجیکٹ شروع کریں گے، اس منصوبے پر 50 ارب روپے لاگت آئے گی، جو بھی وعدہ کیا وہ نبھایا، الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں، پراپیگنڈہ کرنے والے جان لیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے دعوؤں سے نہیں ہوتی، پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.