Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

خود کو سیاسی خدا سمجھنے والے آج عمران خان کیخلاف اکٹھے ہوگئے: اسد عمر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 اسد عمر نے کہا ہے کہ خود کو سیاسی خدا سمجھنے والے آج عمران خان کیخلاف اکٹھے ہوگئے، اپوزیشن کورونا کی صورتحال پر سیاست کر رہی ہے، سیاسی مخالفین اپنی جانوں کی طرح کارکنوں کا بھی تحفظ کریں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت سندھ کے مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون کریگی، سکھر اور شمالی سندھ کے باقی اضلاع کیلئے ترقیاتی پیکج دیا جائے گا، سندھ کے عوام بھی جلد تبدیلی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کورونا کی وجہ سے ہم جلسے نہیں کر رہے، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہم تقریبات کر رہے ہیں، ایس او پیز پر عملدرآمد کر کے اپوزیشن بھی تقریبات کرسکتی ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا ہم کہہ رہے ہیں خاندان کیلئے ایک اور معیار جبکہ عوام کیلئے دوسرا معیار مناسب نہیں، اپوزیشن کورونا صورتحال پر سیاست کر رہی ہے، حکومت کی تمام توجہ عوام کے تحفظ اور روزگار پر مرکوز ہے، اپوزیشن نے 4 اجلاسوں میں شرکت کرنے کے بعد پارلیمانی کمیٹی کورونا کا بائیکاٹ کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.