Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نواز شریف والدہ کی تدفین میں شرکت کے لیے بھی پاکستان نہیں آئے، اعجاز شاہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنی والدہ کی تدفین میں شرکت کے لیے بھی پاکستان نہیں آئے۔

گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اعجاز شاہ نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، سکھ یاتریوں کی خدمت ہمارا قومی فرض ہے، سکھوں کے لئے کرتار پور بارڈر کو کھولا گیا ہے۔ پاکستانی حکومت دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے کے لیے اچھے اقدامات کر رہی ہے لیکن جو کچھ کشمیر میں ہو رہا ہے، اس سے لگتا نہیں کہ دونوں حکومتیں قریب آئیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کورونا کی موجودہ لہر کی وجہ سے احتیاط کرنے کی ضرورت ہے، آزاد کشمیر میں نواز شریف کی حکومت ہے لیکن وہاں کورونا کے باعث مکمل لاک ڈاؤن ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے کورونا کی وجہ سے اپنے سارے جلسے موخر کردئیے ہیں،اپوزیشن کے جلسوں کی وجہ سے کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، پی ڈی ایم کو چاہیے کہ وہ اپنی سیاست نہ چمکائیں۔

اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو عدالتوں سے سزا ہوئی ہے انہیں چاہیے کہ وہ پاکستان واپس آ کر سزا کا سامنا کریں، نواز شریف اپنی والدہ کی تدفین میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں آئے، تو ہمارے کہنے پر کیسے آئیں گے، ان کو واپس لانے کے حکومت کی طرف سے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنی سزا پاکستان میں کاٹیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.