کراچی (بزنس رپورٹر ) اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کامایوس کن اختتام ہوا، 100 انڈیکس 233 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار کی نفسیاتی حد سے گر کر 40807پوائنٹس پر بند ہوا، اس دوران سرمایہ کاروں کے 20ارب سے زائد ڈوب گئے تا ہم کاروباری حجم 2.20 فیصد زائد رہا۔اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر کورونا لاک ڈاون کے حوالے سے معاشی خدشات کے پیش نظر سرمایہ کار تذبذب کاشکار نظر آئے ۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 30 انڈیکس134 پوائنٹس کی کمی سے 17159پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 76 پوائنٹس کی کمی سے 28719 پوائنٹس پر آگیا ، مجموعی طور پر 394کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 195کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،181میں کمی اور 18میں استحکام رہا،سرمایہ 75کھرب19ارب رہ گیا ۔
مشرق مزید