Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بائیڈن کی فتح کی باضابطہ منظوری پر صدارت چھوڑدونگا:ٹرمپ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن :  امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس اور امریکاکی صدارت چھوڑنے کیلئے نئی شرط رکھ دی ،2020کے الیکشن میں اپنے ڈیمو کریٹک حریف سے مات کھانے والے امریکی صدر نے کہا کہ الیکشن میں اکثریت حاصل کرنے والے جو بائیڈن کی فتح کو باضابطہ طور پر الیکٹورل کالج سے منظور کرلیا جائے تو وہ صدارت چھوڑدیں گے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا اگر الیکٹورل کالج میں بھی جوبائیڈن کی فتح برقرار رہتی ہے تو وہ وائٹ ہاؤس چھوڑ کر اپنی شکست تسلیم کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے ۔واضح رہے امریکی صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 538 میں سے 306 الیکٹورل ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ صدر ٹرمپ 232 ووٹوں کیساتھ دوسری بار صدر بننے سے محروم رہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.