لاہور( شوبز ڈیسک) سابق اداکارہ وگلوکارہ رابی پیرزادہ کُھلے آسمان تلے مصوری کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دینے والی رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ کُھلے آسمان تلے مصوری کرتی نظر آرہی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ اُن کے گھر صبح سے بجلی نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ مجبوراََ کُھلے آسمان تلے مصوری کررہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ آج گھر سے باہر مصوری کرتے ہوئے احساس ہوا کہ اگر رب کریم ہمیں سورج کی روشنی، گرمی، ہوا اور آکسیجن کا بل بھیج دیتے تو ہم کیا کرتے اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ۔
مشرق مزید