Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی ڈی ایم کا ٹولہ کورونا پھیلانے کا ذمہ دار ہے: فردوس عاشق اعوان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ کورونا پھیلانے کا ذمہ دار ہے، عوام کے مسترد شدہ عناصر کے دلوں میں دکھی انسانیت کے لیے رتی بھر درد نہیں۔

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ٹولے کی آنکھوں پر کالی پٹی بند جکی ہے، چوروں کا ٹولہ اپنی منفی سیاست کے لیے عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگا رہا ہے، سیاہ کرتوں والے پی ڈی ایم کی سیاہ کاریاں عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں، ان عناصر نے اپنے ادوار میں کرپشن کر کے اپنے منہ پر کالک ملی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاہ کار آج اپنے کرتوت چھپانے کے لئے پاکستان کی ترقی پر سیاہی ملنا چاہتے ہیں، 22 کروڑ پاکستانی لٹیروں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، اپوزیشن کی ساری جماعتیں الٹی بھی ہو جائیں، پھر بھی سیدھی طرح لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.