Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پہلا ٹی 20 بارش سے متاثر، کیویز نے کالی آندھی پر قابو پالیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

آکلینڈ:  نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آکلینڈ میں کھیلے جانیوالا ٹی ٹونٹی سیریز کا میچ بارش سے متاثر ہوگیا اور 16، 16 اوورز تک محدود کئے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے 176 رنز کا ہدف چار بالز قبل حاصل کر کے ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ اینڈ لوئیس سسٹم کے تحت پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔

ویسٹ انڈیز نے کپتان کیرون پولارڈ 75 رنز ناٹ آؤٹ، آندرے فلیچر کے 34 رنز اور فیبیان ایلن کے 30 رنز سمیت سات وکٹوں پر 180 رنز بنائے۔ مرد میدان لوکی فرگوسن نے پانچ اور ٹم ساؤتھی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ کیویز نے ڈین کانوے کے 41 جبکہ جمی نیشام اور مچل سینٹنر کے بالترتیب 48 اور 31 سکور سے ہدف حاصل کرلیا، اوشانے تھامس کے دو شکار رائیگاں گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.