Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت جاتی امرا پہنچا دی گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت جاتی امرا پہنچا دی گئی۔ بیگم شمیم اختر کی میت لندن سے صبح سویرے لاہور پہنچی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے میت کو وصول کیا۔

بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی غیر ملکی پرواز 259 کے ذریعے لاہور منتقل کیا گیا، بیگم شمیم اختر 22 نومبر کو لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔ شریف برادران کی والدہ کو جاتی امرا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ نماز جنازہ دوپہر ڈیڑھ بجے شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی، اتوار کو قل خوانی میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔

دوسری جانب بیگم شمیم اختر کی تدفین کے لیے 5 دن کے لیے پیرول پر رہائی کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن سے جاتی امراء پہنچے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نماز جنازہ اور تدفین سمیت تمام معاملات کی خود نگرانی کرینگے۔

ٹیلی فونک رابطے میں نواز شریف نے شہباز شریف کو بتایا کہ والدہ کی میت کے ساتھ بہن، بہنوئی اور دیگر رشتے دار آ رہے ہیں۔ نواز شریف نے بھائی کو اپنی صحت کا خیال رکھنے کی بھی ہدایت کر دی۔

رہائی کے بعد مریم نواز نے شہباز شریف کو ٹیلی فون کر کے دادی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ چچا جان اس وقت ہم پر شدید غم کی گھڑی ہے، حکومت میری دادی اورآپ کی والدہ کی وفات کو بھی مستقل سیاسی رنگ دے رہی ہے، ہم نے کبھی کسی کی کردار کشی کی ہے نہ کبھی کریں گے۔

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 27 نومبر سے یکم دسمبر تک رہا کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.