Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نیشنل ایکشن پلان کی موجودگی میں حکومت کی بوکھلاہٹ قابل تشویش ہے ، شیری رحمان

0

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی موجودگی میں حکومت کی بوکھلاہٹ قابل تشویش ہے۔ پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی غیر واضع پالیسی کی وجہ سے 10 سیکورٹی اہلکار شہید اور 80 سے زیادہ شدید زخمی ہوئے ہیں، لواحقین سے دلی ہمدردی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں، حکومت ایک دن مظاہرین سے مذاکرات کرتی اور دوسرے دن کہتی یہ عسکری تنظیم ہے، پہلے معاہدہ کرتے پھر کہتے وزیراعظم کو گزشتہ معاہدے کا علم نہیں تھا۔

پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی غیرسنجیدگی ایک عام معاملے کو بحران میں تبدیل کردیتی ہے، پاکستان کے پارلیمان نے دہشت گردی اور عسکریت پسندی کو نمٹنے کے لئے نیشنل ایکشن پلان بنایا تھا، حکومت اس معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد لے کر نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.