Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستانی عوام کا طرززندگی بہتر بنانے کیلئے مدد جاری رکھیں گے ، چینی صدر

0

بیجنگ : تعاون کو مضبوط بنانے ،ترقی کو فروغ دینے ،عوام کی فلاح و بہبود اور طرز زندگی کو بہتر بنانے میں بھی پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ چینی صدر نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر کثیرالجہتی رابطوں کو بڑھانے ، حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنے اور بین الاقوامی انصاف اور غیرجانبداری کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھا جا سکے ۔ دونوں ممالک انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون کو بھی مضبوط کریں گے ۔دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے 70 برسوں کے دوران ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور تعلقات چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ چین، پاکستان کی اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے تلاش کرنے کی حمایت کرتا ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.