Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

امریکی ڈالر مزید گر گیا، انٹربینک میں 171 روپے 75 پیسے پر فروخت

0

کراچی : امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان جاری ،انٹربینک میں ڈالرریٹ 171 روپے 75 پیسے کی سطح پر آ گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی قدر میں مزید گراوٹ دیکھنے میں آئی، ایک روپے 3 پیسے کی کمی کے ساتھ انٹربینک میں امریکی کرنسی 171 روپے 75 پیسے پر فروخت ہوئی۔ گزشتہ روز روپے کی قدر میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 2 روپے 49 پیسے کم ہو کر 172 روپے 78 پیسے کی سطح پر آ گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے تاحال ڈالر کی قدر میں 3 روپے 52 پیسے کمی آئی ہے، سعودی تعاون کے بعد ڈالر کی قیمت میں 2 فیصد کمی ہوئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.