Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پشاور کا جلسہ ان کو بتادے گا کہ قوم کس کے ساتھ ہے : سینیٹر عبدالغفور حیدری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکمران کہہ رہے تھے کہ کوئٹہ میں جلسہ نہیں ہونا چاہیے، اب پشاور کا جلسہ ان کو بتادے گا کہ قوم کس کے ساتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے ڈھائی سالوں میں کوئی میگا پراجیکٹ نہیں آیا البتہ مسائل میں اضافہ ہوا، کابینہ میں آدھے سے زیادہ افراد کرپٹ اور نااہل ہیں۔

جے یو آئی (ف) کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ فرانسیسی صدر کے عمل سے مسلمانوں کا دل دکھایا گیا، چند مسلم ممالک کے سوا کسی ملک نے آواز نہیں اٹھائی۔

انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور تمام تعلقات منقطع کیے جائیں، مسلم ممالک کو متحد ہوکر اپنا ردعمل دینا چاہیے۔

عبدالغفور حیدری نے یہ بھی کہا کہ فرانس سے تعلقات اس وقت تک کے لیے ختم ہونے چاہئیں جب تک اس کا صدر معافی نہیں مانگ لیتا۔

اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما نے بھارت امریکا ایگریمنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان چین کے خلاف معاہدہ اہم معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ہمارے اچھے برے وقت میں مدد کرتا رہا ہے، امریکا اور بھارت مل کر بھی چین کے ساتھ لڑنا چاہیں تو بھی نہیں لڑ سکتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.